بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

میرا گھر تباہ کردیا، بچے مصیبت میں ہیں، مجھے مجبوراً عدالت آنا پڑا،خاور مانیکا

datetime 11  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہا ہے کہ عدت میں نکاح کا کیس سیاسی نوعیت کا نہیں ہے، میرا گھر تباہ کردیا اس لیے مجھے مجبوراً عدالت آنا پڑا۔ایک انٹرویو میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہا کہ پہلے ہمیں معلوم نہیں تھا کہ چھپ کر نکاح کیا ہوا ہے، چھپ کر نکاح خلاف شریعت ہے، بچے بھی پریشان تھے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا ملازم محمد لطیف نے آپ کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نہیں بتایا؟ اس پر خاور مانیکا نے کہاکہ ملازم اشارہ ہی کرسکتا ہے، ملازم کھلے منہ بات نہیں کرسکتے۔خاور مانیکا نے کہا کہ بچوں کو تو میری اور بشریٰ بی بی کی طلاق تک کا نہیں معلوم تھا اور بچوں کو نہیں معلوم کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا چھپ کر نکاح ہوا، بچے مانتے ہی نہیں کہ ان دونوں کا نکاح ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب عدالت سماعت کے لیے آیا تو پہلی بار عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح نامہ دیکھا، بچوں کو عدالت سے حاضری کے بعد بشریٰ بی بی کے نکاح کا بتایا، بچوں کو بتایا کہ یکم جنوری 2018 میں نکاح ہوچکا تھا، میں نے بچوں کو کہاکہ خود نکاح نامہ دیکھ کر آیا ہوں۔انہوںنے کہاکہ میرے بچے پچھلے 5 سال سے مصیبت میں پڑے ہوئے ہیں، میں تو عمران خان کو جانتا نہیں، عدت میں نکاح کا کیس سیاسی نوعیت کا نہیں ہے، میرا گھر تباہ کردیا، مجھے مجبوراً عدالت آنا پڑا۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…