بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

4.7 ارب روپے کی لاگت سے گوادر پورٹ ڈریجنگ منصوبہ مکمل

datetime 11  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوادر(این این آئی) گوادر پورٹ مینٹیننس ڈریجنگ نیویگیشن چینل منصوبہ مکمل کر لیا گیا ، اس کے تحت گوادر پورٹ کے نیوی گیشن چینل پر 14 میٹر کی گہرائی کو یقینی بنایا گیا ہے، اب یہ 50000 ٹن سے زیادہ کے بڑے جہازوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے کافی ہے اور اس سے گوادر پورٹ کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔گوادر پرو کے مطابق اس سلسلے میں گوادر پورٹ پر مینٹیننس ڈریجنگ نیویگیشن چینل منصوبے کی تکمیل کی تقریب منعقد ہوئی۔ جی پی اے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر داد بلوچ نے گوادر پرو کو بتایا کہ اس منصوبے کو باضابطہ طور پر 7 اپریل 2023 کو شروع کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ پر نیویگیشنل چینل کی اصل گہرائی کو بحال کرنے کے لئے صفائی کا عمل شروع کیا گیا جس میں ہیوی ویٹ جہازوں کو اچھی طرح سے تیرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ یہ ہر قسم کے جہازوں کی بلا تعطل نقل و حرکت کو یقینی بنائے گا اور انہیں بغیر کسی رکاوٹ کے آسانی سے لنگر انداز ہونے میں سہولت فراہم کرے گا۔گوادر پرو کے مطابق جی پی اے کے ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ منصوبے کے مطابق ہم نے 4.7 ارب روپے کی لاگت سے گوادر پورٹ پر 14 میٹر قدرتی اور اصل آپریشنل گہرائی کو دوبارہ حاصل کیا۔ انہوں نے آپریشن کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) کے عہدیدار نے کہا کہ بلاشبہ گزشتہ 7 سالوں میں مٹی نکالنے کی کوئی سرگرمی نہیں ہوئی۔ گوادر پورٹ کی صفائی کا آخری آپریشن 2015 میں کیا گیا تھا۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…