بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف احتجاج کرنیوالے پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

datetime 11  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور پولیس نے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنان پر مقدمات درج کر لئے۔ذرائع کے مطابق تھانہ انار کلی میں پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنان کے خلاف دہشت گردی، اغوا کاری، کار سرکار میں مداخلت اور حراساں کرنے سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس اور خواتین سمیت 38 کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ احتجاج کے دوران حافظ فرحت عباس کارکنان کو سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور جلائو گھیرائو کرنے کے لئے اشتعال دلواتے رہے، پی ٹی آئی کارکنان نے سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔ایف آئی آر کے مطابق حافظ فرحت عباس نے چار پانچ نامعلوم ساتھیوں سمیت شدید فائرنگ کی، ملزمان کا ایک فائر سرکاری گاڑی کو بھی لگا، ساتھیوں کے ہمراہ کانسٹیبل کی وردی پھاڑی اور اسے اغوا کرنے کی کوشش کی جسے استنبول چوک سے بازیاب کروایا گیا۔ایف آئی آر میں مزید لکھا گیا ہے کہ حافظ فرحت عباس کو قابو کر کے پولیس نے پستول بھی برآمد کیا، گرفتار 42 ملزمان سے ڈنڈے بھی برآمد کئے گئے ہیں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…