بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں وی پی این کے استعمال میں 6 ہزار فیصد اضافہ

datetime 9  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این)کی سروسز فراہم کرنے والی سوئٹزرلینڈ کی ملٹی نیشنل کمپنی پروٹون کے مطابق پاکستان میں گزشتہ ایک سال کے اندر وی پی این کے استعمال میں 6 ہزار فیصد اضافہ ہوا۔خیال رہے کہ وی پی این اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب ملک میں کوئی ویب سائٹ یا ایپلی کیشن بند ہو۔انٹرنیٹ سروسز کی بندش وی پی این کے ذریعے بحال نہیں ہوتی، البتہ پابندیوں کا شکار ویب سائٹس، ایپلی کیشنز اور پلیٹ فارمز کی سروسز وی پی این کے ذریعے چلائی جا سکتی ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ دو ہفتے سے مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر بند ہے، جسے صارفین وی پی این سروسز کے ذریعے چلا رہے ہیں۔وی پی این سروسز فراہم کرنے والی کمپنی پروٹون نے بتایا ہے کہ پاکستان میں مختلف ویب سائٹس اور پلیٹ فارمز کی بندش کی وجہ سے وہاں وی پی این کے استعمال میں بے تحاشہ اضافہ ہوا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمپنی کے مطابق وی پی این کے استعمال میں سب سے زیادہ اضافہ ایک لاکھ فیصد افریقی ملک سینیگال میں ہوا،اسی طرح دوسرے نمبر پر 25 ہزار فیصد اضافے کے ساتھ افریقی ملک گیبون رہا۔جنوبی ایشیا میں وی پی این کا سب سے زیادہ استعمال 6 ہزار فیصد پاکستان میں دیکھا گیا اور گزشتہ 12 ماہ کے دوران وی پی این میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان کی طرح نیپال میں بھی گزشتہ ایک سال کے دوران وی پی این کے استعمال میں تقریبا 5 ہزار فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…