بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی طالب علموں نے قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد کے لئے سائن ساتھی کے نام کی موبائل ایپلیکیشن متعارف کروا دی

datetime 8  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی طالب علموں کا بڑا کارنامہ،قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد کے لئے سائن ساتھی کے نام سے موبائل ایپلیکیشن متعارف کروا دی پاکستانی طالب علموں کا پرجیکٹ مائکروسافٹ کے مقابلے ”ایمیجن کپ” کے لئے نا صرف سلیکٹ کیا گیا بلکہ سیمی فائنل تک رسائی بھی حاصل کرلی۔۔8 اپریل 2024 کو آن لائن مقابلہ ہوگا،ایپلیکشن کے موجد طالب علموں کا کہنا ہے ان کی ایپلیکشن قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد کے لئے پہلی بار دنیا میں پاکستانی سائن لینگویج کے زریعے رابطہ کرسکتے ہیں تفصیلات کے مطابق پاکستانی طالب علم دینا میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں پوری دنیا میں مصنوعی ذہانت میں اپنا لوہا منوالیا ہے حال ہی میں مائیکروسافٹ نے سالانہ مقابلے ایمیجن کپ کے لئے پاکستانی طالب علموں کی موبائل ایپلیکیشن کو سلیکٹ کرلیا۔لگ بھگ 20 لاکھ افراد میں سے 20 ٹیموں کی سلیکشن کی گء ان خوش نصیب ٹیموں میں غلام اسحاق خان یونیورسٹی اسلام آباد کے طالب علموں کے پروجیکٹ کو بھی شامل کیا گیا۔

پاکستانی طالب علموں نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کے ذریعے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی،ایپلیکیشن کے موجد غلام اسحاق خان یونیورسٹی کے شعبہ انجیرنگ کے طالب قاضی سلیمان نے کہا پاکستان میں قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد کے لئے رابطے کی زبان سائن ساتھی کے نام سے پہلی موبائل ایپلیکیشن ہے جس میں اوتار کا استعمال کیا گیا ہے اور مصنوعی ذہانت کا بھر پور فائدہ اٹھایا گیا ہے دنیا بھر میں پہلی بار اس ایپلیکیشن کے ذریعے پاکستانی اشاروں کی زبان کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے انہوں نے مائیکروسافٹ کا شکریہ بھی ادا کیا ان کی ایپلیکشن کو ایمیجن کپ مقابلے میں شامل کیا گیا پاکستانی طالب علموں نے انتہک محنت سے ایمجن کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے 8 ایریل 2024 کو آن لائن مقابلہ ہوگا ایپلیکیشن بنانے والے طالب علموں میں حیدر عرفان، حماد انور اور میاں اکبر جان شامل ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…