بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

آرمی چیف کی آواران کے عمائدین اور کسانوں کو سلامتی، فلاح و بہبود کے لیے فوج کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی

datetime 8  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے آواران کے عمائدین اور کسانوں کو سلامتی، فلاح و بہبود کے لیے فوج کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ کیا ہے۔آواران آمد پر کور کمانڈر بلوچستان کور نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔اس موقع پر آرمی چیف کو سیکیورٹی کی صورتِ حال، پاک فوج کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شہداء کے اہلِ خانہ، مقامی عمائدین اور کسانوں سے بات چیت کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے زراعت کی اہمیت اور گرین پاکستان انیشیٹو کے لیے فوج کے عزم پر زور دیا۔انہوںنے کہاکہ کسانوں کو ہر قسم کی زرعی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، آسان زرعی قرضے فراہم کیے جائیں گے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ کسانوں کو بیج، کھاد، سولر ٹیوب ویل اور ماہرینِ زراعت کی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ رہنمائی کی جائے گی تاکہ کسان اپنی زمینیں کاشت کر کے پاکستان کی ترقی میں حصہ ڈال سکیں۔سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر نے کہا کہ سول محکموں کے ساتھ مل کر بلوچستان میں ترقیاتی اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، پاکستانی عوام کو مشکلات کے مقابلے میں ڈٹے رہنے والے بلوچستان کے بہادروں پر فخر ہے۔پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کیڈٹ کالج آواران کا افتتاح بھی کیا جہاں انہوں نے فیکلٹی ممبران اور طلباء سے بات چیت کی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے علاقے کے لوگوں کے لیے بلوچستان میں ایک اور کیڈٹ کالج کے قیام کو سراہا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و خوش حالی کے لیے خدمات پیش کرتے رہیں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…