منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد پائلٹ باجی نے خواتین کی خود مختاری کی ایک نئی مثال قائم کردی

datetime 8  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد خاتون پائلٹ نے خواتین کی خود مختاری کی ایک نئی مثال قائم کردی، جنہوں نے اپنی مسلسل محنت اور لگن سے اپنے مقصد میں شاندار کامیابی حاصل کی۔اس محنتی، جنونی اور خوش اخلاق لڑکی کا نام زیوارد عمران ہے جن کا خواب شوق اور ارادہ بچپن سے ہی پائلٹ بننے کا تھا جو انہوں نے پورا کیا۔

سوشل میڈیا پر پائلٹ باجی کے نام سے مشہور ہونے والی باحجاب کمرشل پائلٹ زیوارد عمران نے خصوصی بات چیت میں بتایاکہ میرے والد ائیر فورس میں پائلٹ تھے اس لیے بچپن سے ان کو دیکھتے ہوئے مجھے بھی یہی شوق پیدا ہوا فوج میں تو نہیں جاسکی لیکن اپنا خواب کمرشل پائلٹ بن کر پورا کیا۔ایک سوال کے جواب میں زیوارد عمراننے کہا کہ پائلٹ بننے کا شوق بہت مہنگا اور انتہائی مشکل بھی ہے تاہم کوشش کی جائے تو کچھ ناممکن بھی نہیں۔سوشل میڈیا پر پائلٹ باجی کے نام سے شہرت پانے والی زیوارد عمران نے بتایا کہ وہ بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں،ویسے تو مجھے باجی کہلوانا پسند نہیں لیکن جب لوگوں نے کہنا شروع کیا تو اچھا لگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…