بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

رواں سال رمضان المبارک کا پہلا روزہ 12مارچ کو ہونے کا امکان ہے،مرکزی رویت ہلال کمیٹی

datetime 8  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کہا ہے کہ رواں سال رمضان المبارک کا پہلا روزہ منگل 12مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔رویت ہلال کمیٹی ریسرچ کونسل کے جنرل سیکریٹری مفتی خالد اعجاز نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ 11مارچ بروز پیر کی شام کو مطلع صاف ہونے کی صورت میں ہلال کی رویت باآسانی ممکن ہے لہٰذا امکان ہے کہ پہلا روزہ منگل 12مارچ 2024 کو ہو گا۔انہوں نے کہا کہ 10 مارچ بروز اتوار کی شام دنیا کے کسی بھی اسلامی ملک میں ہلال کی رویت ممکن نہیں ہے۔

مفتی خالد نے کہا کہ نیا چاند 10 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق بعد دوپہر 2 بجے پیدا ہو گا اور رویتِ ہلال کے لیے چاند کی عمر 19 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ29 شعبان المعظم یعنی پیر 11 مارچ کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 28 گھنٹوں سے زائد ہو گی۔چاند کی رویت کے حوالے سے مزید تفصیل بتاتے ہوئے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ چاند کی رویت کے لیے غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان فرق کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے اور کراچی میں یہ فرق 73منٹ، جیوانی میں 74 منٹ، لاہور اور کوئٹہ میں 76 منٹ، اسلام آباد میں 77 منٹ، پشاور، چارسدہ اور مظفر آباد میں 78 منٹ جبکہ گلگت میں 79 منٹ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جن علاقوں میں بھی مطلع صاف ہوا، وہاں ہلال کی رویت باآسانی ممکن ہو گی لہذا امید ہے منگل 12 مارچ سے رمضان المبارک کا آغاز ہو گا۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…