بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

عرب امارات نے ویزہ حاصل کرنے کا عمل 30کے بجائے 5دن مقرر کردیا

datetime 7  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات نے ویزہ حاصل کرنے کا عمل 30کی بجائے 5دن مقررکردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ورک بنڈل کے نام سے نیا پلیٹ فارم لانچ کیا ہے جس کے تحت ورک پرمٹ اور ریزیڈینسی ویزا کے عمل میں اب 30 دن کی بجائے 5دن لگیں گے۔اس پلیٹ فارم کے ذریعے دبئی میں کام کرنیوالے غیر ملکی اور کمپنیاں دونوں فائدہ اٹھا سکیں گے، اس سے قبل ویزا کے حصول کے عمل میں 30دن تک لگ جاتے تھے، جبکہ 16دستاویزات بھی ضروری تھیں،تاہم اب وقت کی بچت کو مدنظر رکھتے ہوئے 5دن میں عمل کو مکمل کیا جائے گا، جبکہ دستاویزات بھی 16کی بجائے صرف 5چاہئے ہوں گی۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المختوم نے کہا ہے کہ ورک بنڈل پلیٹ فارم ملک میں رہائش اور کام کے طریقہ کار کو آسان اور مختصر کرے گا۔دوسری جانب ویزا مراکز کے مطلوبہ دوروں کی تعداد سات سے کم کر کے صرف دو دن کر دی گئی ہے جس سے درخواست گزار کے وقت اور محنت کی بچت ہو گی۔اماراتی حکومت نے کہا ہے کہ ورک بنڈل پلیٹ فارم زیرو بیورکریسی کے ساتھ اشتراک کر رہا ہے تاکہ گورنمنٹ کے پروسیجرز کو آسان بنایا جا سکے اور فعال خدمات فراہم کر سکیں۔ پہلے مرحلے میں یہ پلیٹ فارم دبئی میں متعارف کرایا جائے گا، جس کا نام انوسٹمنٹ ان دبئی رکھا گیا ہے، جسے بعد ازاں پورے ملک میں متعارف کرایا جائے گا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…