پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیدیا،رائے منظوری کیلئے صدر مملکت کو بھجوا دی

datetime 7  مارچ‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں برطرف کرنے کی سفارش کردی۔سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنی رائے منظوری کیلئے صدر مملکت کو بھجوا دی۔سپریم جوڈیشل کونسل کے اعلامیے کے مطابق کونسل نے ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی شق نمبر 5میں ترمیم کردی۔

اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز پر الزامات لگا کر انکی تشہیر کی گئی، کئی ججز نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر تشویش کا اظہار کیا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ ججز کا موقف ہے بے بنیاد الزامات پر جواب سے ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 5کی خلاف ورزی ہوگی۔اعلامیہ کے مطابق کونسل مشاورت کے بعد اس نتیجے پر پہنچی کہ بے بنیاد الزامات کا جواب دینے سے شق 5کی خلاف ورزی نہیں ہوتی،ججوں کی تشویش کے باعث ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 5میں ترمیم کی گئی۔

کونسل کے اعلامیہ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے خلاف 6 مختلف شکایات کا جائزہ لیا، 6میں سے 5شکایات میں ایسا کوئی مواد نہیں تھاجس پر کونسل کارروائی کرے، بلوچستان ہائیکورٹ کے ایک جج کیخلاف شکایت پرجج کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے،بلوچستان ہائیکورٹ کے جج نوٹس کا جواب 14دن میں سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوائیں۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کے خلاف 9شکایات کا جائزہ لیا، ان شکایات کا جائزہ آئین کے آرٹیکل 206کی شق (6)کے تحت لیا گیا،مظاہر نقوی ان شکایات میں مس کنڈکٹ کے مرتکب پائے گئے، انہیں جج کے عہدے سے ہٹا دیا جانا چاہئے تھا۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…