پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

مریم نواز کی اے ایس پی شہربانو سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل

datetime 7  مارچ‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی)شہربانو نقوی کو گلے لگانے اور انہیں تھپکی لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں وزیر اعلی پنجاب کو اے ایس پی شہربانو کو متعدد صوبائی وزرا، انسپکٹر جنرل (آئی جی)پولیس پنجاب سمیت نوجوان افسران کے سامنے گلے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ اے ایس پی شہربانو جیسے ہی کمرے میں داخل ہوتی ہیں تو وزیر اعلی پنجاب انہیں اپنی طرف بلاکر انہیں گلے لگاتی ہیں اور انہیں تھپکی دے کر ان کی ہمت افزائی بھی کرتی ہیں۔

مریم نواز نے اے ایس پی شہربانو کی ہمت افزائی کرتے ہوئے انہیں بہادر افسر قرار دیا اور ساتھ ہی کہا کہ انہوں نے نئے پولیس افسران کے لیے مثال قائم کردی۔مریم نواز کی جانب سے اے ایس پی شہربانو کو گلے لگانے اور انہیں تھپکی دیے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ اب اس ڈرامے کو بند کیا جائے، خاتون افسر نے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں، انہوں نے کوئی انوکھا کارنامہ سر انجام نہیں دیا۔بعض افراد نے کمنٹس کیے کہ اب خاتون افسر کو بھی ملالہ یوسف زئی کی طرح ہیرو بنا دیا جائے گا اور انہیں ایوارڈز دیے جائیں گے۔کچھ افراد نے یہ کمنٹس بھی کیے کہ خاتون پولیس افسر اور وزیر اعلی دونوں چور ہیں اور انہوں نے پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت تمام کام کیے۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…