بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

بی بی اے کے طالبعلم لاریب کو قتل کرنے والے ملزمان کون تھے؟ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

datetime 7  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) بی بی اے کے طالبعلم لاریب کو قتل کرنے والے ملزمان کی پہلی فوٹیج سامنے آگئی، سی سی ٹی وی فوٹیج کرائم سین کے قریب سے حاصل کی گئی ہے، جبکہ مقتول طالب علم کا موبائل فون بھی ایک مشتبہ شخص کے قبضے سے مل گیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹاون میں بی بی اے کے طالبعلم لاریب کو قتل کرنے والے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔لاریب کو قتل کرنے والے ملزمان کی پہلی فوٹیج سامنے آئی ہے، جس میں 2ملزمان کو موٹر سائیکل پر دیکھا جاسکتا ہے پیچھے بیٹھے ملزم نے نیلی شرٹ اور جینز پہن رکھی تھی جبکہ موٹر سائیکل چلانے والے ملزم نے بظاہرکالا جیکٹ پہن رکھا تھا۔سی سی ٹی وی فوٹیج کرائم سین کے قریب سے حاصل کی گئی ہے، پولیس کی جانب سے مزید فوٹیجز بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔

حکام نے بتایاکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے جیوفینسنگ سمیت تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے جبکہ کورنگی پولیس نے جلد اہم پیش رفت ہونے کا دعوی بھی کردیا۔اس سے قبل کورنگی پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لیا تھا ، جس کے قبضے سے مقتول لاریب کا موبائل فون برآمد ہواہے ۔پولیس کے مطابق زیر حراست شہری نے بتایا کہ اسے لاریب کا موبائل فون گرا ہوا ملا تھا۔حکام نے کہا کہ زیر حراست شخص سے مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔یاد رہے دو روز قبل اسٹریٹ کرمنلز نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرکرنے پر گولی مار کر قتل کردیا تھا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…