بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

بانی پی ٹی آئی کو قتل کرنے اور ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے،شعیب شاہین

datetime 7  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو قتل کرنے اور ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، دہشت گرد سارا پاکستان چھوڑ کر اڈیالہ جیل کیوں گئے؟ یہ سوالیہ نشان ہے۔الیکشن کمیشن کے باہر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو ذمے داری موجودہ حکومت پر ہو گی۔انہوںنے کہاکہ 2 دن پہلے الیکشن کمیشن نے فارم 45 لوڈ کیے، اب حال یہ ہے کہ فارم 45 والی ویب سائٹ ہی نہیں کھل رہی، لوڈ کیے گئے فارمز میں کمال کی چوری کی گئیں۔

شعیب شاہین نے کہا کہ میرے ایک پولنگ اسٹیشن میں میرے مخالف کے ووٹوں کو 168 کو 468 کر دیا گیا، الیکشن کمیشن کی اس ٹیمپرنگ پر کیس کریں گے، یہ جیل میں بھی جائیں گے اور نوکری سے بھی فارغ ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ اپ لوڈ کیے گئے فارم 45 میں انتہا کی ٹیمپرنگ کی گئی، ٹیمپرنگ کے بعد میرے ووٹ کم کر کے مجھے ہرا دیا گیا، ٹیمپرنگ کے بعد کچھ پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کی شرح 99.99 فیصد کر دی گئی جو بظاہر نا ممکن ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم اس حوالے سے جلد ایک وائٹ پیپر جاری کرنے والے ہیں، ہمارے، جماعت اسلامی، ٹی ایل پی اور مصطفی نواز کھوکھر کے پاس ایک جیسے فارم 45 ہیں، جبکہ طارق چوہدری کے پاس کچھ اور فارم 45 ہیں، ہم پرچہ کر کے ریٹرننگ افسر کو فارغ کروائیں گے۔انہوںنے کہاکہ یہ آئی ایم ایف سے قرضہ لیں گے، پھر یہ اشرافیہ اسے کھا جائے گی اور عوام قرضہ پورا کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ عدلیہ کو چاہیے کہ وہ ان ڈاکووں اور اشرافیہ کو روکیں، واضح کر دوں کہ ڈاکووں سے کوئی بات نہیں ہو گی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…