پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہے گا تاہم بیشتر اضلاع میںآئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم بدستور سرد اور مطع ابر آلود رہے گا ۔ جبکہ چترال ، دیر ، مالاکنڈ ، بونیر ، سوات ، شانگلہ ، کوہستان ،بٹگرام ، تورغر ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ،ہری پور ، صوابی ، باجوڑ، بنوں ، ڈی آئی خان ، ٹانک ، شمالی و جنوبی وزیر ستان میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔ گذشتہ روز تیراہ میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔ پشاور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔ کالام میں درجہ حرارت منفی 13،دیر ، چترال ، مالم جبہ میں درجہ حرارت منفی 3، دورش میں منفی 2 اور پارا چنار میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔