جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

ہم فوج کے خلاف نہیں،بانی پی ٹی آئی کی کور کمانڈرز کانفرنس اعلامیے کی تائید

datetime 6  مارچ‬‮  2024
عمران خان
عمران خان
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے کی تائید کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم فوج کے خلاف نہیں۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کور کمانڈرز کانفرنس اعلامیے کی تائید کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ 9مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہئے، ان واقعات پر کمیشن بننا چاہئے، سی سی ٹی وی ویڈیوز نکالی جائیں۔

بانی چیئرمین نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہماری مخصوص نشستیں چھین کر جمہوریت کی دھجیاں اڑائی ہیں۔انہوںنے کہاکہ دھاندلی میں ملوث الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دے کر ہماری خواتین سے زیادتی کی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم فوج کے خلاف نہیں،نہ تصادم چاہتے ہیں، ہم الیکشن میں دھاندلی کے خلاف پر امن احتجاج کرنا چاہتے ہیں، جمہوریت میں پرامن احتجاج ہر جماعت کا حق ہے۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کو خط اس لیے لکھا کیونکہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، ہمارا 70فیصد پیسہ قرضے اتارنے میں چلا جاتا ہے۔بانی چیئرمین نے کہا کہ 8فروری سے کسی نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا، مجھے معلوم ہے مجھ سے رابطہ کیوں نہیں کیا گیا بتانا نہیں چاہتا، ہماری پارٹی فوج کے خلاف نہیں ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…