بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پولیس اہلکار نے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا

datetime 1  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولنگر(این این آئی)بہاولنگر میں پولیس اہلکار نے ساتھی کیساتھ مل کر خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،ملزمان نے 25فروری کو خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا اور نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں انہوں نے خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کی اور اسکی ویڈیو بھی بنائی۔ترجمان پولیس کے مطابق خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس ملازم کو فوری طور پر معطل کر کے محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔طارق کالونی کی رہائشی متاثرہ خاتون کے مطابق پولیس اہلکار نصیر اور وہ آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کو ملزم نصیر نے 25فروری کو نوکری کا جھانسہ دے کر بہاولنگر پولیس لائن بلایا اور اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر خاتون کو گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے اور تیزدھار آلہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور بلیک میل کرنے کیلئے ویڈیو بھی بنائی، ملزم اہلکار نے دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو ویڈیوز وائرل کردیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ حالت غیر ہونے پر ملزمان متاثرہ خاتون کو ستلج پارک پھینک کر چلے گئے۔پولیس ترجمان کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم عدالت سے عبوری ضمانت پر ہے۔دوسری جانب ڈی پی او نصیب اللہ خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ لڑکی کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…