جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

معروف تجزیہ نگار ، کالم نویس نذیر ناجی انتقال کر گئے

datetime 21  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) معروف تجزیہ نگار و کالم نویس نذیر ناجی لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔نذیر ناجی کی عمر 81 برس تھی ۔نذیر ناجی کو صحافتی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز بھی دیا گیا تھا۔وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے سینئر صحافی نذیر ناجی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہارکیاہے۔

وزیراعلی محسن نقوی نے نذیر ناجی مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کی شعبہ صحافت کے لئے خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے بھی معروف صحافی و کالم نگار نذیر ناجی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی صحافت کے شعبے میں خدمات پر انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ عامر میر نے کہا کہ شعبہ صحافت کے لیے نذیر ناجی کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ عامر میراللہ تعالی نذیر ناجی کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…