کراچی (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے پوسٹ کلیئرنگ آڈٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 1.4 ارب کا اسکینڈل پکڑلیا۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے پوسٹ کلیئرنگ آڈٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بڑا اسکینڈل پکڑ لیا، حکام نے بتایا کہ ایکسپورٹ سہولت اسکیم کا غلط استعمال کیا جارہا تھا۔
ایف بی آر حکام نے بتایا کہ ایکسپورٹ سہولت اسکیم کا ٹیکسٹائل مقامی مارکیٹ میں فروخت کیا گیا اسی اسکیم کے تحت رعایتی نرخوں پر کپڑا تیار کیا گیا اور ایکسپورٹ کیا جانے والا 16 ارب کا کپڑا مقامی مارکیٹ میں فروخت کردیا گیا۔حکام نے بتایا کہ اس خرید و فروخت میں 1.4 ارب روپے کا ٹیکس اور ڈیوٹی چوری کی گئی جبکہ حکام نے غیر قانونی فروخت کا 2194 ملین ٹن کپڑا بھی پکڑا لیا ہے۔