جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

اسحاق ڈار کے خلاف باتیں کرنے والوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ، وزیر اعظم شہباز شریف

datetime 16  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاہے کہ جو لوگ پارٹی میں رہ کر اسحاق ڈار کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں انہیں پارٹی میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ میں نے جنرل کونسل کا اجلاس کئی بار مؤخر کروایا

میں اس انتظار میں تھا کہ نواز شریف پاکستان آئیں اور میں یہ ذمہ داری ان کے حوالے کروں، الیکشن کمیشن کی تلوار لٹک رہی تھی، اس لیے یہ اجلاس منعقد کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ مریم نواز نے جب سے چیف آرگنائزر کا عہدہ سنبھالا، دن رات محنت کر رہی ہیں، اتحادی حکومت کو ہم سب مل کر چلا رہے ہیں، مریم نواز با ہمت بیٹی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی آبادی کا 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، مسلم لیگ ن میں اب نوجوان لیڈر شپ کی ضرورت ہے، آپ دیکھیں گے جب نواز شریف واپس آئیں گے تو پاکستان میں سیاست کا نقشہ بدل جائے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے 20، 20 گھنٹے کی بجلی کے اندھیرے ختم کیے، نواز شریف نے جگہ جگہ موٹر ویز بنائے، نواز شریف کی غیر موجودگی میں کارکنوں نے مسلسل محنت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے جن حالات میں حکومت سنبھالی یہ پھولوں کی سیج نہیں، کانٹوں کی مالا ہے، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، دنیا میں تیل کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی تھی، اتحادی حکومت نے مل کر فیصلہ کیا کہ ہم سخت حالات کا مقابلہ کریں گے، شدید مالی مشکلات کے باوجود بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ آج بھی سینگ پھنسے ہوئے ہیں، پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہوگا، نواز شریف آئیں، اگلا انتخاب لڑیں اور چوتھی بار ملک کے وزیراعظم بنیں

نواز شریف ملک کی قسمت بدلیں گے، یہ میرا ایمان ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ روز آذربائیجان کے ساتھ گیس کا معاہدہ کیا، ہم ان مشکلات سے نکلیں گے اور نواز شریف کی قیادت میں وہی دور آئے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا مودی کامیاب ہوگا تو پاکستان کیلئے بہت فائدہ ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی نے مودی کے گیت گائے، ہم نے تو مودی کی تعریف نہیں کی اور نہ ہی گیت گائے، کشمیر پر سودا نہیں ہوسکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…