منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے اہم اعلان کر دیا

datetime 15  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ عالمی منڈی میں گیس اور تیل کی قیمتوں میں تھوڑا سا اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ دن کئی اخبارات نے رپورٹ کیاکہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3روپے کا اضافہ اور پیٹرول کی قیمت میں چند پیسوں کی کمی ہو گی،میں حیران ہوں کہ میڈیا کو پتہ نہیں یہ خبریں کیسے ملیں۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ اوگرا نے جو تجاویز دیں اس کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، جو اخبارات میں اضافہ رپورٹ ہوا تھا وہ اضافہ نہیں ہے۔وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 262روپے اور ڈیزل کی قیمت 253روپے فی لیٹر برقرار رہے گی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت164روپے 7پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 147روپے 68 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…