لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی اور آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے، سابق وزیراعظم کی وطن واپسی سے پہلے سپریم کورٹ سے تاحیات نااہلی کی سزا ختم کروانے کی پٹیشن دائر کئے جانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کے دن مسلم لیگ (ن) کے انٹرا پارٹی انتخابات ہوں گے جس میں نواز شریف کا تاحیات قائد کا عہدہ برقرار رہنے کا قوی امکان ہے، انٹراپارٹی انتخابات کے بعد نواز شریف کی ممکنہ وطن واپسی کے شیڈول پر غور کیا جائے گا۔