جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی مشروط اجازت

datetime 14  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی مشروط اجازت دے دی۔اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے مطابق فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق شریعت میں بغیر محرم کے خاتون کے حج کی گنجائش موجود ہے۔ترجمان اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق محرم کے بغیر خاتون کے لیے حج کی گنجائش بعض شرائط سے مشروط ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے ترجمان نے بتایا کہ وزارتِ مذہبی امور نے خواتین کے محرم کے بغیر حج کے معاملے پر کونسل سے رائے طلب کی تھی۔ترجمان اسلامی نظریاتی کونسل نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ وہ عورت بغیر محرم حج کیلئے جا سکتی ہے جس کے والدین یا شوہر اجازت دیں۔اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فقہ حنفیہ اور فقہ حنبلی کے مطابق محرم میسر نہ ہونے پر عورت پر حج فرض نہیں۔اسلامی نظریاتی کونسل کے ترجمان کے مطابق ایسی عورت جسے قابلِ اعتماد خواتین کی رفاقت حاصل ہو حج پر جا سکتی ہے۔ترجمان اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق وہ عورت جسے سفر اور دورانِ حج کسی فساد یا خطرے کا اندیشہ نہ ہو بغیر محرم حج کے لیے جا سکتی ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کے ترجمان نے بتایا کہ ایسی عورت جس گروپ کے ہمراہ حج پر جائے اس کے بارے میں وزارتِ مذہبی امور چھان بین کرے۔اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گروپ ممبران کے بارے میں اطمینان کر لینے کے بعد ہی کسی عورت کو بغیر محرم حج پر جانے کی اجازت دی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…