لاہور ( این این آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا، عبدالعلیم خان استحکام پاکستان پارٹی کے صدر مقرر ہو گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جہانگیر ترین نے عہدیداروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عبدالعلیم خان کو استحکم پاکستان پارٹی کا صدر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ عون چوہدری مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل، پارٹی کے ترجمان اور پیٹرن اِن چیف بھی ہوں گے۔ عامر محمود کیانی پارٹی کے سیکریٹری جنرل مقرر کیے گئے۔پارٹی کے مزید عہدیداروں کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ جمعرات 8 جون کو جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم قائد اعظم کی تعلیمات اور اقبال کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کا آغاز کر رہے ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج، متعدد تعلیمی اداروں میں غیراعلانیہ تعطیلات
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
معاذ صداقت نے سی پی ایل فائنل میں ایک اور نئی تاریخ رقم کردی
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
نقاب پر پابندی، اسکولوں کے لیے نئی مجوزہ پالیسی سامنے آگئی
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان



















































