جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کی اب توپنکی پیرنی بھی نہیں سنتی، نوکربھی پانی پلانے سے ڈرتاہے، سعید غنی کی شدید تنقید

datetime 12  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و صدر پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی صرف آمروں اور ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کی وجہ سے ہی الیکشن جیت سکتی ہے، مئیر کراچی کے الیکشن والے دن این آئی سی وی ڈی کی ٹیم کوبھی الیکشن کے مقام پر ہوناچاہیئے،عمران خان کی اب توپنکی پیرنی بھی نہیں سنتی، نوکربھی پانی پلانے سے ڈرتاہے تو پھر حافظ صاحب کس منہ سے ان کے چیئرمینز سے ووٹ کی امید رکھتے ہیں،

ہم ووٹوں کے لئے کسی ملک دشمن نیازی کے گھرپرنہیں جارہے، ہم توعوامی نمائندوں سے رابطہ کررہے ہیں،جماعت اسلامی کی سیاست اوربلدیاتی انتخابات میں الخدمت کے چندے کاپیسہ استعمال ہورہاہے،جماعت اسلامی قبضہ خور جماعت ہے، اس نے شہر کے کھمبوں اورپارکوں پرقبضہ کیاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مئیر کے نامزد امیدوار مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی مئیر کے نامزد امیدوار سلمان عبداللہ مراد، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، کراچی کے 13 ٹاؤنز کے نامزد چیئرمینز اور دیگر بھی موجود تھے۔ سعید غنی نے کہا کہ کل سے رونے دھونے کاسلسلہ شروع ہے اور سراج الحق کوبھی تعزیتی پروگرام میں بلایاگیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہر طرف نومئی واقعات کی مذمت بھی ہورہی ہے اوران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا جا رہاہ ے، لیکن ایک جماعت اور اس کے مرکزی امیر اور کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان ان کے حق میں بول رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم کو یہ لگ کے خلاف نومئی سازش لگتاہے کہ حافظ نعیم میئرنہ بن جائیں۔انہوں نے کہا کہ یاسمین راشد، محمود الرشید، علی محمد خان، شہر یار آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے رہنماؤں کوشایداسی لئے گرفتارکیاگیا ہے تاکہ حافظ نعیم میئرنہ بن سکیں۔ سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع سے معلوم کرلیں کہ پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمینزنے نومئی سے پہلے ہی جماعت اسلامی کوووٹ نہ دینے کااعلان کیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ 15 جنوری کے فوری بعد فردوس شمیم نقوی نے پی ٹی آئی کی جانب سے جماعت اسلامی کی غیرمشروط حمایت کااعلان کیاتھا،

جس پرپی ٹی آئی کے کئی لوگوں کاردعمل سامنے آیا تھا اور پی ٹی آئی واٹس ایپ گروپ کے میسیج وائرل ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ خود میسیج پرکہہ رہے ہیں ہم جماعت اسلامی کو پہلے ووٹ دے بھی دیتے لیکن اب بالکل نہیں دیں گے۔ سعید غنی نے کہا کہ اس تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے میرا مشورہ ہے کہ الیکشن والے دن این آئی سی وی ڈی کی ٹیم کوبھی الیکشن کے مقام پر ہوناچاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بات بھی سمجھ نہیں آتی کہ جماعت اسلامی کی مقبولیت کوٹول پلازہ سے آگے بریک کیوں لگا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پھربھی حیدرآباد سے کچھ نشستیں جیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ غیرجمہوری ادوارمیں جیتی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے صرف 3 ارکان اس وقت مختلف کیسوں میں جیل میں ہیں اور ہم نے بارہا کہا ہے کہ یہ ہماری حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ان کو ووٹنگ والے روز ایوان میں لائیں گے، اس کے علاوہ ان کے 59 ارکان بھی ان کے بنائے گئے گروپ میں ایکٹیو ہیں۔ اب یہ تمام جماعت اسلامی کو ووٹ دیں یہ ہماری ذمہ داری نہیں ہے لیکن حافظ صاحب شاید یہ چاہتے ہیں کہ ہم یہ ذمہ داری لیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے 155ممبرز ہیں جو اس وقت گھوم پھررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حافظ صاحب نمبرزپربات کرتے ہیں اگراتناآسان ہوتوپھروزیراعظم وزیراعلی کاالیکشن بھی نہ ہو۔

انہوں نے کہاکہ جس طرح آپ کا حق ہے کہ ملک دشمن عمران نیازی کے یہاں آپ جاکر ماتھا ٹیک رہے ہیں، اس طرح ہمارا بھی حق ہے کہ ہم منتخب لوگوں سے رابطہ کرکے ان سے ووٹ کی ڈیمانڈ کریں۔ انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان اپنی شکست کو سامنے دیکھ کر یہاں نفرت، لسانیت اور تعصب کی سیاست کو بڑھانا چاہتے ہیں، اس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ خود جماعت اسلامی میں یہ اختلاف ہے کہ جو ان کی اس نفرت، تعصب اور لسانیت کی سیاست ے خلاف ہیں وہ ان کو ووٹ نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حافظ صاحب کو یہ خوش فہمی ہے کہ شاید عمران نیازی نے ان کو یقین دہانی کروادی ہے تو ان کے چیئرمینز ان کو ووٹ دیں گے تو بھائی عمران خان کی اب توبشرہ بی بی عرف پنکی پیرنی بھی نہیں سنتی اور ان کے نوکربھی پانی پلانے سے ڈرتاہے، تو آپ کیسے ان کے چیئرمنز سے ووٹ کی امید کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حافظ صاحب کا فلسفہ ہے کہ اگرہم ان کومیئربنائیں توہم ٹھیک ہیں، ورنہ ہم سے زیادہ کوئی خراب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگراکثریت ہوگی آپ جیتیں گے تومیں پھولوں کے ہارپہناؤں گا۔

سعید غنی نے کہا کہ سراج الحق کل آصف علی زرادری کوجماعت کامینڈیٹ تسلیم کرنے کی بات کرتے ہیں، تو سراج الحق صاحب پیپلز پارٹی نے اس بلدیاتی انتخابات میں کراچی سے سب سے زیادہ نسشتیں جیتی ہیں تو جماعت اسلامی پیپلزپارٹی کامینڈیٹ تسلیم کرے۔ پیپلزپارٹی ہمیشہ اپنے روایتی حلقوں سے جیتی ہے، یہ بائیس سال بعد کہیں سے نکل کرآجاتے ہیں۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مئیر کے نامزد امیدوار مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نفرت اورتفریق کی سیاست شہرکی خدمت نہیں، کراچی منی پاکستان ہے، کراچی والوں نے نفرت کی سیاست کرنے والوں کومستردکیاہے،

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری ترجیح آنے والے طوفانی حالات اورخدمت ہے، انہوں نے کہا کہ مقامی اور غیر مقامی کا نعرہ لگانے والی حافظ نعیم الرحمان خود کراچی کابیٹا نہیں، میں اورسلمان عبداللہ مراد کراچی میں پیداہوئے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ شاہراہ قائدین پرجوباتیں کررہے ہیں، ہم اپنے کرداراورخدمت سے ان چیزوں کی نفی کریں گے اور اگلے چارسال اس سے بھی اگلے چارسال ہم خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن کی کراچی کی پیدائش ہے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ جماعت اسلامی اب سپریم کورٹ جارہی ہے، اگریہ بندیال کے پاس چلے گئے توشاید ان کوریلیف مل جائے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم حکومت میں ہمارے بل بورڈزآپ کونظرنہیں آئیں گے لیکن ان کے نظرآئیں گے، مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں 4 سال سے مشیر قانون ہوں اور 15 ماہ میں ایڈمنسٹریٹر کراچی رہا ہوں، آپ میرے اثاثوں کی تفصیلات لے لیں اور حافظ نعیم کے کڑوروں کے ہورڈنگز اور بورڈز دیکھ لیں، میں کہیں نظرنہیں آؤں گایہ ہرپول پرنظرآتے ہیں کیونکہ ہم یہ بل بورڈ نہیں لگاسکتے ہیں۔ ایک سوال پر سعید غنی نے جواب دیا کہ حافظ نعیم الخدمت کے سربراہ بھی ہے، الخدمت کابڑااچھاکام رہاہے، الخدمت کولوگ چندہ دیتے ہیں لیکن جماعت اسلامی کی سیاست اوربلدیاتی انتخابات میں چندے کاپیسااستعمال ہورہاہے۔یہ ثبوت دیں کہ ایسا نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ گند کریں گے توہم بھی ان کی باتیں بتائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نے جماعت اسلامی قبضہ خور جماعت ہے، اس نے شہر کے کھمبوں اورپارکوں پرقبضہ کیاہے۔ انشاء اللہ ہم تمام چائنا کٹنگ کابھی خاتمہ کرینگے۔ ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جتنے بھی امیدوار کامیاب ہوئے ہیں وہ تمام رنگ و نسل اور زبان بولنے والوں سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے، جو تمام زبان، مسلک اور مذہب سے تعلق رکھنے والوں کا گلدستہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 15 جون کی رات کو پیپلز پارٹی کراچی کے سی ویو پر بھرپور جشن منائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…