کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)روس سے آئے جہاز پیور پوائنٹ سے خام تیل نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا۔پاکستان ریفائنری ذرائع کے مطابق جہاز سے3 ہزار ٹن تیل پاکستان ریفائنری منتقل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیور پوائنٹ سے روسی خام تیل منتقلی کل مکمل ہو جائے گی۔
دوسری جانب روسی خام تیل پہنچنے کے ملک بھر میں پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں 40روپے کی کمی کا امکان ہے۔وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق روسی خام تیل کے پہلے جہاز کے پاکستان پہنچنے کے بعد یکم جولائی سے ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 40روپے کی کمی کا امکان ہے۔
روس سے خام تیل کی درآمد ماہانہ 14لاکھ بیرل تک بڑھائی جاسکتی ہے۔ روسی تیل صاف ہونے کے بعد اس کی اوسط قیمت نکالی جائے گی۔ روسی تیل عام مارکیٹ سے 30سے 40فیصد سستا ہے،پٹرول ڈیزل کی اوسط پیداوار 50فیصد سے زائد نکلی تو 40روپے فی لیٹر قیمتیں کم ہوسکتی ہیں۔