منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

رواں مالی سال گندم کی پیداوار 2 کروڑ 76 لاکھ ٹن آل ٹائم ریکارڈ

datetime 11  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال گندم کی پیداوار 2کروڑ 76لاکھ ٹن آل ٹائم ریکارڈ،مکئی کی فصل میں 7فیصد اضافہ‘ قومی پیداوار ایک کروڑ ایک لاکھ ٹن سے بھی تجاوز کر گئی ۔

کپاس کی پیداوار میں41فیصد کمی‘ گنے کی پیداوار میں 2اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ہوا،جنگ اخبار میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق حکومت پاکستان نے زراعت کے جو اعدادو شمار جاری کئے ہیں انکے مطابق گندم کی پیداوار 5اعشاریہ چار فیصد اضافے کے ساتھ 2کروڑ 76لاکھ 30ہزار ٹن ریکارڈ ہوئی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران گندم کی پیداوار 2کروڑ 62لاکھ ʼ18ہزار ٹن ہوئی تھی۔ اسی طرح مکئی کی پیداوار 6اعشاریہ نو فیصد اضافے کے ساتھ ایک کروڑ ایک لاکھ 82ہزار ٹن ریکارڈ ہوئی جو گزشتہ مالی سال کے دوران 95لاکھ پچیس ہزار ٹن پیدا ہوئی تھی۔ گنے کی پیداوار میں 2اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال کے دوران گنے کی پیداوار 9کروڑ 12لاکھ دس ہزار ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے دوران 8کروڑ 87لاکھ ٹن ہوئی تھی۔ اس طرح ملکی تاریخ میں پہلی بار گندم 2کروڑ 76لاکھ سے زیادہ پیدا ہوئی ہے جو آل ٹائم ریکارڈ ہے۔ رواں مالی سال کے دوران گندم‘ مکئی‘ گنے کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…