لاہور (این این آئی) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل نے بجٹ میں تنخواہوں میں موجودہ اضافے کو نا کافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ ہوشربا اور تکلیف دہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہ میں 100فیصد اضافہ کیا جائے۔
چیئرمین راجہ سہیل احمد،صدرمحمد سلطان گجر،جنرل سیکرٹری چوہدری غلام غوث نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ پٹرول کی موجودہ قیمتوں کے تناسب سے سفری الاؤنس 100فیصد اضافہ کیا جائے اور میڈیکل الاؤنس کو بھی دو گنا کیا جائے۔ پنشنر ز بینیفٹ ایسوسی ایشن لاہور کے رہنماؤں اصغر علی سندھو اور رفیق حسن شاہ نے پنشن میں اضافے کومستردکرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان پنشن کی مد میں کم از کم 50فیصد اضافہ کرے جو کہ موجودہ مہنگائی کے تناسب میں انتہائی ضروری اقدام ہے۔