جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان رہا ہوتے ہی پھر گرفتار

datetime 9  جون‬‮  2023 |

مردان (این این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم دیا جس کے بعد انہیں ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس کے مقدمے میں علی محمد خان کا نام بھی شامل ہے۔

علی محمد خان کی گرفتاری پانچویں مرتبہ عمل میں لائی گئی۔اس سے قبل مردان میں سابق وزیرِ مملکت علی محمد خان کو عدالت میں پیش کیا گیا تو انہوں نے عدالت میں بیان دیا کہ بے گناہ ہوں، 9 مئی کو مردان میں نہیں تھا۔علی محمد خان نے کہا کہ کمرہ عدالت سے نکلنے کے بعد پولیس جانے کی اجازت نہیں دے رہی، عدالت سے رہائی ملنے کے بعد پولیس ایک اور مقدمے میں گرفتار کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف ہوں۔واضح رہے کہ علی محمد خان کو گزشتہ روز پشاور جیل سے رہائی کے بعد مردان پولیس نے گرفتار کیا تھا۔پولیس نے علی محمد خان کو 9 مئی کے واقعات کے خلاف درج ایف آئی آر پر گرفتار کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…