منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید ، 13خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

datetime 8  جون‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید اور 13خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جبکہ یاسمین راشد کی جناح ہائوس جلائو گھیرائو کے مقدمے میں بریت کے خلاف اپیل کی سماعت نہ ہوسکی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے اور جلائو گھیرائو کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ جس کے بعد عدالت نے محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا۔جبکہ جناح ہائوس حملے میں ملوث 13 خواتین کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ تمام 13 خواتین کی شناخت پریڈ شناخت ہو چکی ہے، مال مسروقہ، پیٹرول بم اور دیگر سامان برآمد کرانا ہے، عدالت ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرے۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 13 خواتین ملزمان کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ میں یاسمین راشد کی جناح ہائوس جلاو گھیرا کے مقدمے میں بریت کے خلاف اپیل کی سماعت مقدمہ ڈی لسٹ ہونے کی وجہ سے نہ ہوسکی۔ پولیس نے رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد کو عدالت پہنچایا تھا، عدالت نے تفتیشی افسر سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر رکھا تھا۔یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہائوس جلائو گھیرا ئو کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…