مراد راس کا جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان

7  جون‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) سابق صوبائی وزیر مراد راس سمیت متعدد سابق ارکان اسمبلی و اہم سیاسی شخصیات نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ، سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے

آج ( جمعرات ) نئی پارٹی کے باضابطہ اعلان کا بھی امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر اور ڈیمو کریٹس گروپ کے رہنما مراد راس نے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی، اس موقع پر عبدالعلیم خان اور عون چودھری بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے سابق رہنما مراد راس نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا، مراد راس کی جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے اوقاف و مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی ،چشتیاں سے سابق رکن پنجاب اسمبلی ممتاز مہروی ، ساہیوال سے سابق رکن پنجاب اسمبلی مہر ارشاد کاٹھیا ، ننکانہ صاحب سے میاں عثمان اشرف ، میانوالی سے میجر (ر) خرم روکھڑی ، پاکپتن سے سابق رکن پنجاب اسمبلی دیوان عظمت سید محمد چشتی نے بھی جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ۔ ترین گروپ میں شامل ہونے والے رہنمائوں نے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عبدالعلیم خان، اسحاق خاکوانی، عون چوہدری ، ملک نعمان لنگڑیال، فردوس عاشق اعوان، اجمل چیمہ ،امیر حیدر سنگا اور شعیب صدیقی بھی موجود تھے ۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے، ترین گروپ کی جانب سے نئی پارٹی کے باضابطہ اعلان آج ( جمعرات ) کا متوقع ہے ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…