آئین کوموم کی ناک بنادیاگیا،قانون ہاتھ جوڑکرکھڑاہے ‘ شیخ رشید

7  جون‬‮  2023

لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئین عمل کے لئے ہوتاہے کیبنٹ میں رکھنے کے لئے نہیں ،آئین کوموم کی ناک بنادیاگیا،قانون ہاتھ جوڑکرکھڑاہے ،وزراء کے بیانات الیکشن ہونے نہ ہونے کے شک وشبہات پیداکررہے ہیں،13اگست اسمبلی توڑنے کی ریڈلائن ہے ورنہ بحران سنگین ہوجاجائے گا۔

ترکیہ نے زلزے معاشی تباہی کے باوجودالیکشن کرایاجس سے اس کے حالات ٹھیک ہوگئے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف نے10جون کے ایجنڈے میں پاکستان کونہیں رکھا، آئی ایم ایف کے ساتھ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کی مالیاتی امدادبھی خطرے میں ہے،آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،9ہفتے کی حکومت کواندازہ ہے کہ عوام کے دلوں میں ان کے لیے غم وغصہ اور نفرت ہے ،الیکشن میں (ن) لیگ کے ساتھ ہاتھ نہیں ہتھوڑاہوگا۔انہوں نے کہاکہ اگرالیکشن وقت پر نہ ہوئے توحالات مزیدسنگین اورگھمبیر ہوجائیں گے ،لیڈرجیل کی گرمی نہیں برداشت کرسکے لیکن ورکر قائم ہے اورگھبرایا بھی نہیں ،پارٹیاں ورکروں سے چلتی ہیں لیڈروں سے نہیں ،حکومت ریاست کونہیں اپنی تباہ حال سیاست کوبچاناچاہتی ہے ،روزانہ 41ارب روپے کاقرضہ غریب کے گلے پڑ رہاہے۔انہوں نے کہا کہ ملک سیاسی معاشی اقتصادی شدید ترین بحران میں داخل ہوگیاہے ،ترسیلات ،ایکسپورٹ کم ،انڈسٹری بندہو رہی ہے ،گروتھ منفی میں ہے ،ڈالر نایاب ہے اوریہ ہیں زمینی حقائق ہیں،انتظامیہ سپریم کورٹ کے اختیارات میں مداخلت اورججوں کی تضحیک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کررہی ہے ،تمام مسائل کاحل الیکشن میں ہے ،بیگناہوں سے جیلیں بھرنے میں نہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…