منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

ان شا اللہ ملکی معیشت کو سنبھالوں گا،زر مبادلہ ذخائر100ارب ڈالر تک پہنچائوں گا ، آصف علی زرداری

datetime 6  جون‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ صبر کا وہ پھل ملے گا جس کا آپ کو اندازہ ہی نہیں،سارے دکھ درد دور ہو جائیں گے ،میں نے 14برس جیل میں معیشت پر بہت ساری کتب کا مطالعہ کیا ہے،ایسے حل دئیے جس کی وجہ سے ہمارے دور میں زر مبادلہ کے ذخائر 24ارب ڈالر ہو گئے تھے

ان شاللہ ملکی معیشت کو سنبھالوں اور زر مبادلہ ذخائر 100ارب ڈالر تک پہنچائوں گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وسطی پنجاب کے ٹکٹ ہولڈرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری،قائمقام صدر وسطی پنجاب رانا فاروق سعید،جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی،شہزاد سعید چیمہ ،احمد جواد فاروق رانا،فیصل میر،تسنیم قریشی،اسلم گل،جمیل منج،آصف بشیر بھاگٹ،مہر غلام فرید کاٹھیا،عمران نول اور دیگر ڈویژنل صدور و ٹکٹ ہولڈرز بھی موجود تھے۔ آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور میں نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے،کارکن صبر کریں، صبر کا وہ پھل ملے گا جس کا آپ کو اندازہ ہی نہیں،سارے دکھ درد دور ہو جائیں گے ۔آصف زرداری نے کہا کہ میں نے 14برس جیل میں معیشت پر بہت ساری کتب کا مطالعہ کیا ہے،ایسے حل دئیے جس کی وجہ سے ہمارے دور میں زر مبادلہ کے ذخائر 24ارب ڈالر ہو گئے تھے،ان شا اللہ ملکی معیشت کو سنبھالوں اور زر مبادلہ ذخائر 100ارب ڈالر تک پہنچائوں گا۔آصف زرداری نے کہا کہ فوج کا بڑا خرچ نہیں خوامخواہ اس پر پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے،سیاست میں ہر چیز کو کرنے کا حل موجود ہے۔ آصف زرداری نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ جن کو سیاست نہیں آتی ،ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا،اسی لیے وہ ہونے والی چیز کو بھی نہیں ہونے دیتے۔ایک اور موقع پر آصف زرداری نے کسی کا نام لئے بغیر کہاکہ یہ دو ماہ میں الیکشن نہیں کرا سکتے،یہ تبھی ہوں گے جب میں کرائوں گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…