جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

پنجاب اسمبلی کے چپڑاسی کے اکاؤنٹس سے کتنے سو ملین رقم پرویز الہٰی خاندان کو ٹرانسفر ہوئی؟ ایف آئی اے رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

datetime 5  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کی جانب سے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کے بیٹے اور 2بہوئوں کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں رپورٹ لاہور ہائی کورٹ کو جمع کروا دی گئی جس میں حیران کن انکشافات ہوئے ہیں۔ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے چپراسی قیصر بھٹی نے کرپشن سے پیسہ کمایا، جس کا تانے بانے راسخ الٰہی ،

زارا الٰہی اور تحریم الٰہی سے ملتے ہیں۔ اینٹی کرپشن حکام نے تحریری آگاہ کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے چپراسی قیصر اقبال بھٹی کے اثاثہ جات ان کی آمدن سے زائد ہیں ۔ پنجاب اسمبلی کا چپراسی قیصر اقبال بھٹی منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہے ۔رپورٹ کے مطابق چپراسی قیصر اقبال بھٹی نے تحریم الٰہی ، زارا الٰہی اور راسخ الٰہی کے ساتھ ناقابل وضاحت بینکنگ ٹرانزیکشنز کیں ۔ پنجاب اسمبلی کے چپراسی قیصر اقبال بھٹی نے 11افراد اور 3کمپنیوں کے ساتھ ایسی ٹرانزیکشنز کیں جن کی کوئی وضاحت موجود نہیں۔ مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی کے ساتھ 27 ملین کی ناقابل وضاحت ٹرانزیکشن ہوئی۔راسخ الٰہی اور ان کی اہلیہ زارا الٰہی کے ساتھ 83 ملین اور 5 ملین کی ٹرانزیکشنز ہوئیں ۔لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں انکشاف ہو اہے کہ چپراسی قیصر بھٹی نے 3 کمپنیز کے ساتھ مجموعی طور پر 129.8 ملین کی ٹرانزیکشنز کیں ۔ اینٹی کرپشن کی رپورٹ کی روشنی میں راسخ الٰہی ، تحریم الٰہی اور زارا الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا ۔ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ کی روشنی میں گزشتہ برس قیصر اقبال بھٹی کے خلاف مشکوک ٹرانزیکشنز کی تحقیقات شروع کی گئیں ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق چپراسی قیصر بھٹی 175 ملین کی مشکوک ٹرانزیکشنز میں ملوث پایا گیا ہے ۔ بینک ریکارڈ کے مطابق چپراسی قیصر بھٹی کے اکائونٹس کا ٹرن اوور 811 ملین پاکستانی اور 4000یورو ہے ۔

قیصر اقبال بھٹی کے ساتھ ٹرانزیکشنز کی بنیاد پر راسخالٰہی ، ان کی اہلیہ اور مونس الٰہی کی اہلیہ کو طلب کیا گیا ۔ چپراسی قیصر بھٹی نے کرپشن سے پیسہ کمایا جس کا تانے بانے راسخ الٰہی ، زارا الٰہی اور تحریم الٰہی سے ملتے ہیں ۔

ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق قیصر اقبال بھٹی کے اکائونٹس سے 325 ملین کی رقم چوہدری خاندان کو ٹرانسفر ہوئی۔ ایف آئی اے نے راسخ الٰہی ، زارا الٰہی اور تحریم الٰہی کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کر دی ۔اضح رہے کہ پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الٰہی ، ان کی اہلیہ زارا الٰہی اور مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے کے اخراج کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…