جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

کراچی،میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے امیدواروں کا نام فائنل

datetime 4  جون‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کیلئے اپنے امیدواروں کا نام فائنل کرلیاہے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں میئرز، ڈپٹی میئرز، ضلعی چیئرمینز اور دیگر کے انتخابات 15جون کو ہوں گے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے میئرکراچی اورڈپٹی میئر کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق میئر کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کیلئے سلمان مراد امیدوار ہونگے،

میئر کیلئے مرتضیٰ وہاب کا نام مراد علی شاہ اور شازیہ مری کی سفارش پر فائنل کیا گیا جبکہ فریال تالپور نے میئر کراچی کیلئے نجمی عالم کا نام تجویزکیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ گڈاپ کیلئے طارق بلوچ چیئرمین، نائب چیئرمین کیلئے جام محمد جوکھیو امیدوارہونگے جبکہ ملیر کیلئے چیئرمین کا امیدوار جان محمد بلوچ اورنائب چیئرمین کے امیدوار مزمل شاہ ہونگے۔ذرائع کے مطابق ابراہیم حیدری کیلئے چیئرمین کے امیدوار نذیر بھٹو اور نائب چیئرمین کے امیدوار رفیق جٹ ہونگے، سہراب گوٹھ کیلئے لالا رحیم چیئرمین اور نائب چیئرمین کیلئے عمران بروہی کا نام فائنل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق میئرکراچی اور ڈپٹی میئر کے ناموں کاباضابطہ اعلان نثارکھوڑو پیرکو کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…