جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

ہوسکتا ہے شاہ محمود پارٹی چھوڑ دیں، سابق پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ

datetime 4  جون‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما محمود اے مولوی نے کہا ہے کہ ممکن ہے خان صاحب شاہ محمودقریشی کوپارٹی سونپ دیں اورہوسکتاہے کہ شاہ محمودقریشی پارٹی چھوڑدیں۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے محمود اے مولوی نے کہا کہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات اچھی رہی،نتائج جلدآئیں گے،ممکن ہے خان صاحب شاہ محمودقریشی کوپارٹی سونپ دیں اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ شاہ محمودقریشی پارٹی چھوڑدیں۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین اوردیگرلوگوں سے میری مشاورت جاری ہے، جبکہ پرویزخٹک کے ساتھ میری کوئی مشاورت نہیں ہوئی،پرویزخٹک کے ساتھ30سے40ایم پی ایزہونامعمولی بات ہے،پرویزخٹک نے پارٹی عہدہ چھوڑا،وہ سیاسی طورپرمضبوط آدمی ہیں۔منحرف پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ9مئی کے بعدچیزیں بدل گئی ہیں، نو مئی کے واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ٹی آئی میں واپس نہیں جائیں گے،عدالتی فیصلوں کا اخترام کرنا چاہیے۔محمود اے مولوی نے کہا کہ سیاست کے علاوہ ملک کی خدمت کے اوربھی طریقے ہیں،تمام سیاسی جماعتوں سے اچھے تعلقات ہیں،پیپلزپارٹی اورایم کیوایم میں شمولیت کی پیشکش ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…