منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سب کو پتہ ہے مقدمات کے پیچھے کون ہے، پرویز الٰہی کا اہم بیان سامنے آ گیا

datetime 4  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ یہی وقت ہے جب کوئی کسی کا ساتھ دیتا ہے،میری لیگل ٹیم بہت مضبوط ہے، سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہوں، سب کو پتہ ہے مقدمات کے پیچھے کون ہے، ہمارا ان لوگوں سے کوئی لینا دینا نہیں جو فوج کے خلاف ہیں، ہمارے ساتھ بیٹھیں اور بتائیں کہ ملک کو آگے کیسے بڑھانا ہے۔

پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک ناکام شعبہ ہے، کوئی ایک کام بتادیں جو انہوں نے پورا کیا ہو۔ میرے گھر کا بچہ بچہ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہے، آنے والے وقت میں پنجاب صرف پی ٹی آئی کا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری تمام ادویات بند کی ہوئی ہیں مجھے سونے نہیں دیتے،جتنی مرضی کیسز بنالیں کوئی فرق نہیں پڑتا،ہم حق سچ کی آواز کو بلند کر رہے ہیں،

سب کو معلوم ہے کہ مقدمات کے پیچھے کون ہے،مقدمات درج کروانے والوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم فوج کے ساتھ ہیں۔پرویز الٰہی نے کہا کہ ہمارا ان لوگوں سے کوئی لینا دینا نہیں جو فوج کے خلاف ہیں، ہمارے ساتھ بیٹھیں اور بتائیں کہ ملک کو آگے کیسے بڑھانا ہے،جہاں ہم غلط ہوئے ہم اپنی اصلاح کریں گے، فوج ہمارا ادارہ ہے ہم اس کے ساتھ ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…