جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاسپورٹ بنوانے والے افراد کیلئے اہم خبر، وزیراعظم نے 30 شہروں میں بڑی سہولت دے دی

datetime 4  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے 30 شہروں میں نادرا دفاتر میں ون ونڈو پاسپورٹ کاؤنٹر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا تھا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے کہا تھا کہ جس تحصیل یا سب تحصیل میں پاسپورٹ آفس نہیں وہاں نادرا پاسپورٹ بنائے۔

شہباز شریف کی ہدایت پر باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق نادرا کے دفتر میں ہی اب پاسپورٹ کا بھی ایک کاؤنٹر موجود ہو گا، لاہور ریجن کے 12 چھوٹے شہروں میں پاسپورٹ نادرا بنائے گا۔کراچی کے 2 علاقوں میں نادرا سینٹر پر پاسپورٹ بن سکے گا، ملتان کے 6 نادرا سینٹرز پر پاسپورٹ بنوایا جا سکے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرگودھا کے 2، کے پی میں 4 اور اسلام آباد کے 2 نادرا سینٹرز بھی پاسپورٹ بنائیں گے۔اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹ نے کہا کہ پاسٹورٹ کاؤنٹر ان تحصیلوں میں نادرا دفاتر میں شروع کیے جائیں گے جن کی آبادی زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی حالات بہتر ہونے پر تحصیلوں میں پاسپورٹ آفس قائم کریں گے، نادرا دفاتر میں قائم پاسپورٹ کاؤنٹر محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کنٹرول کرے گا۔انہوں نے کہاکہ نادرا فی پاسپورٹ سرکاری فیس کے علاوہ 1 ہزار روپے وصول کرے گا، 10 جون سے ہر نادرا آفس میں پاسپورٹ جاری کرنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…