پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

طلاق کے بعد ریحام کے بارے میں کیا ہدایات ملیں،عظمیٰ کاردارکا چیئرمین پی ٹی آئی پرتہلکہ خیز الزام

datetime 4  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ہمیں ریحام خان سے طلاق کے بعد انہیں برباد کرنے کی ہدایات دی تھیں۔عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عظمیٰ کاردار کے انٹرویو کا ایک کلپ ری ٹوئٹ کیا گیا ہے جس میں میزبان نے عظمیٰ کاردار سے سوال کیا کہ ریحام اور بشریٰ دونوں میں سے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے کون زیادہ بہتر تھیں؟

جس پر عظمیٰ کاردار نے الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور ریحام خان کی طلاق کے وقت ہم پی ٹی آئی میں تھے، اس دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے میڈیا پر جانے والی تمام پی ٹی آئی کی خواتین کو خاص ہدایات دی تھیں کہ آپ نے ریحام خان کی ایسی کی تیسی کرنی ہے، آپ نے ریحام خان کو پوری طرح برباد کردینا ہے اور ریحام خان کے پرخچے اڑا دینے ہیں۔

سابق پی ٹی آئی رہنما کے مطابق’م تو اس وقت آنکھوں پر پٹی باندھے چیئرمین پی ٹی آئی کے پیچھے چل رہے تھے ہم نے سوچا بھی نہیں تھا وہ بھی غلط ہوسکتے ہیں، ہم نے سوچا کہ ریحام خان نے ہی گڑ بڑ کی ہوگی، انہوں نے ہی معاملہ خراب کیا جو یہ طلاق ہوئی تاہم ہم نے یہ نہیں سوچا تھا کہ غلطی چیئرمین پی ٹی آئی کی بھی ہوسکتی ہے لیکن اب میں پہلی دفعہ یہ بات کروں گی کہ ریحام خان اور کچھ بھی ہوسکتی ہیں لیکن منافق نہیں ہوسکتیں، ان کی زندگی سب کے سامنے ہے، انہوں نے کسی سے کچھ نہیں چھپایا لیکن چیئرمین پی ٹی آئی کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہیں اس کامطلب منافقت ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…