لاہور(این این آئی)سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز نے عدالت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھ پر پرویزالٰہی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے دباؤڈالا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق رائے ممتاز نے کہا کہ مجھے رات کو گرفتار کر کے مختلف جگہوں پر لے جایا گیا، میری آنکھوں پر پٹی باندھی گئی،
مجھے کہا گیا کہ محمد خان بھٹی کے خلاف بیان ریکارڈ کراؤں، مجھے کہا گیا کہ کرسی پر بیٹھنا ہے یا کھڑے رہنا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے کہا گیا اگر کرسی پر بیٹھنا ہے تو محمد خان بھٹی کے خلاف بیان دوں، زبردستی اینٹی کرپشن نے بیان مجھ سے دلوایا کہ کہو محمد خان بھٹی نے ڈیڑھ کروڑ پرویز الٰہی کو دئیے، کہا گیا کہ پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن جاؤ، مجھ پر دباؤ ڈال کر زبردستی بیان لیا گیا۔