منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

جہانگیر ترین نے لیگل ٹیم کوپارٹی رجسٹریشن کے لیے ٹاسک دیدیا

datetime 4  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کیلئے 2 مجوزہ نام سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے پارٹی کے نام کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ تیز کردیا ہےجبکہجہانگیر ترین نے لیگل ٹیم کوپارٹی رجسٹریشن کے لیے ٹاسک دیدیاہے

جہانگیر ترین کی جانب سے تین سے چار روز میں پارٹی کا اعلان متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ترین گروپ کی نئی سیاسی جماعت کیلئے عوام دوست پارٹی اورپاکستان انصاف پارٹی کے ناموں پر غور کیا گیا۔ترین گروپ کے ذرائع کے مطابق دونوں نام ابھی حتمی نہیں ، مشاورت کر رہے ہیں، پارٹی اراکین کے ساتھ مشورہ کیا جارہا ہے،کوئی اور نام بھی سامنے آسکتا ہے، اعلان مشاورت کے بعد ہی کریں گے۔واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے لیگل ٹیم کوپارٹی رجسٹریشن کے لیے فوری اقدامات کرنے کا ٹاسک دیدیا ہے، لیگل ٹیم پارٹی کے نام اور الیکشن کمیشن کو درکار تمام تقاضے پورے کریگی۔ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے تمام تر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کو درخواست دی جائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…