بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے مزید دو ارکان نے عمران خان کو خیر باد کہہ دیا

datetime 4  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے مزید دو رہنماؤں نے عمران خان کو الوداع کہتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔پی ٹی آئی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی عائشہ اقبال نے پارٹی رکنیت سے مستعفی ہوگئیں، کہتی ہیں کہ کسی جماعت میں نہیں جارہی۔

لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ اقبال نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق مجھے 2 بار آفر ہوئی، کسی جماعت میں نہیں جارہی، دعا ہے پاکستان سلامت رہے اور ترقی کرے۔ سیاست سے علیحدگی کا اعلان کرتی ہوں، میرا کسی سیاسی گھرانے سے تعلق نہیں،مجھے عوامی فلاحی کاموں کی وجہ سے سیٹ ملی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی بار پی ٹی آئی کو 1500 خواتین نے درخواستیں دی تھیں، اس بار 750 کے قریب درخواستیں دی جاچکی ہیں، مجھے یقین نہیں تھا کہ ایم پی اے بن جاؤں گا۔ دوسری جانب نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما ایاز گھمن بھی پی ٹی آئی کو چھوڑ دیا ہے،انہوں نے پارٹی سے لاتعلقی کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو پرتشدد واقعات پیش آئے، مشتعل کارکنان نے عسکری تنصیبات اور نجی املاک پر حملے کئے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ بھی کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں سمیت کئی اراکین اسمبلی بھی 9 مئی کے واقعات کی مذمت کے ساتھ پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…