جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت سابق وفاقی وزراء اور کابینہ ممبران کے نام گاڑیوں، جائیدادوں اور اکاؤنٹس کا ریکارڈ طلب کر لیا

datetime 4  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانی منتقلی کے اسکینڈل میں نیب راولپنڈی نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 22 اہم سیاسی رہنماؤں کے خلاف تحقیقات تیز کر دیں۔نیب نے سابق وفاقی وزراء اور کابینہ ممبران کے نام گاڑیوں، جائیدادوں اور اکاؤنٹس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

ریکارڈ کے حصول کیلئے تمام صوبائی سیکریٹریز ایکسائز کو مراسلے جاری کر دیے گئے ہیں۔نیب راولپنڈی نے شیخ رشید، پرویز خٹک، عمر ایوب، حماد اظہر، مراد سعید، اسد عمر، فواد چوہدری، اعظم سواتی، علی زیدی، فیصل وائوڈا، علی امین گنڈا پور، شفقت محمود، غلام سرور، شیریں مزاری، خالد مقبول، فروغ نسیم، خسرو بختیار، اعجاز شاہ و دیگر کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ 22 سابق وفاقی وزراء اور کابینہ ممبران کے نام اور ٹرانسفر گاڑیوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔نیب کے مراسلے میں کہا گیا کہ 2018ء سے اب تک سابق وفاقی وزراء نے جتنی گاڑیاں خریدیں یا فروخت کیں ان تمام کے ریکارڈز فراہم کیا جائے۔نیب سابق وزراء اور کابینہ ممبران سمیت دیگر کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کی تحقیقات کر رہا ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…