زرداری پر قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید کیخلاف فردجرم کی کارروائی ایک بار پھرمؤخر

3  جون‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری پر قتل کی سازش کے الزام کے کیس میں شیخ رشید کے خلاف فردجرم کی کاروائی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں شیخ رشید کے وکیل سردار شہباز پیش ہوئے ۔

شیخ رشید کی جانب سے آج حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔ ملزم کے وکیل سردار شہباز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے باجود پی ٹی آئی لیڈران کو جیل میں بند کیاجارہا ہے ، شیخ رشید کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس سرگرم ہے، وہ ضمانت پر ہیں اور کسی کیس میں مطلوب نہیں۔شیخ رشید کے وکیل نے مزید کہا کہ شیخ رشید کے راولپنڈی اور اسلام آباد میں رہائش گاہوں پر چھاپے مارے گئے، وکیل سردار شہباز نے عدالت سے استدعا کی کہ شیخ رشید موجودہ صورتِ حال میں پیش نہیں ہو سکتے، حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ، عدالت کی جانب سے شیخ رشید کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر کر کے سماعت 10 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…