جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

فوادچوہدری کس فارمولے پر کام کرنے میں مصروف ہیں ، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 2  جون‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنمااور سابق گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ فوادچوہدری اور ان کے ساتھی مائنس ون فارمولے پر کام کر رہے ہیں فوادچوہدری نے جب سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تو کہا عمران کا ساتھ چھوڑ رہا ہوں۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز اس سطح پر جانے کیلئے تیار نہیں تھے جہاں تک لے کر چلے گئے پی ٹی آئی کے لیڈر عمران خان کے بیانیے کو سپورٹ نہیں کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی پی ٹی آئی کے لیڈر سمجھتے ہیں عمران خان پیچھے ہٹ جائیں تو پارٹی آگے چلے گی پی ٹی آئی میں دھڑے بندی ہوگئی ہے کچھ پی پی میں چلے گئے ہیں جہانگیرترین گروپ بھی متحرک ہے،کچھ لوگ الگ پارٹی بناناچاہتے ہیں.انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں ایک دھڑا ہے جو کہتا ہے کہ عمران خان کے بغیر بلے کا نشان باقی رہے ہم پی ٹی آئی کے لوگوں کودوبارہ ٹکٹ دینگے تون لیگ کونقصان ہوگا اس سے پہلے بھی پی ٹی آئی کے20لوگوں کوٹکٹ دیا تو 16لوگ ہار گئے تھے پی ٹی آئی سے آنے والے لوگوں کوٹکٹ دینے سے پارٹی ووٹ بینک متاثرہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…