جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

سرگودھا سے تحریک انصاف کی بڑی اہم ترین وکٹ گر گئی

datetime 28  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے نادیہ عزیز نے پی ٹی آئی چھوڑنے کااعلان کر دیا۔ اتوار کو یہاں نیشنل پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں ٹکٹ ہولڈر این اے 84 سٹی صدر سرگودھا پی ٹی آئی سے استعفے دے رہی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ وقتی طور پر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہاکہ 9 مئی کے واقعات کی میں پرزور مذمت کرتی ہوں،ان حالات میں میرے لیے سیاست کو آگے نہیں بڑھایا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج ہمیں ہماری جان سے پیاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے شہدا کی بہت قربانیاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہدا کی وجہ سے ہی آج ملک قائم ہے میں فوج کے ساتھ کھڑی ہوں۔انہوں نے کہاکہ میں 9 مئی کے احتجاج کا حصہ نہیں ہوں۔

انہوں نے کہاکہ میری زبان سے کبھی پاک افواج کے خلاف کوئی لفظ نہیں نکلا۔ انہوں ڈنے کہاکہ نومئی کے واقعات میں ملوث افراد کو ہر صورت سزا ملنی چاہیے۔نادیہ عزیز نے کہاکہ خواتین کا احترام سب پر واجب ہے،میں نے ہمیشہ میدان کی سیاست کی ہے۔انہوں نے کہاکہ 2018 میں میرا چوتھا الیکشن ہے

میں سرگودھا شہر کی جنرل باڈی کی صدر ہوں۔ انہوں نے کہاکہ سیاست دان نے سیاست نہیں کرنی تو کیا کرے،ہم زیادہ سے زیادہ سیاست چھوڑ ہی سکتے ہیں،سیاسی پارٹی بدلنا میرا آپشن نہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…