ایک اور اہم رہنما نے پی ٹی آئی اور عمران خان سے منہ پھیر لیا

  جمعرات‬‮ 25 مئی‬‮‬‮ 2023  |  19:28

اسلام آبا د(این این آئی)سینیٹر عبدالقادر نے پی ٹی آئی سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد حیثیت سے میری سیٹ برقرار ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ جناح ہاؤس، کورکمانڈر ہاؤس اور آرمی تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے جوان اپنی جانیں قوم پر قربان کرتے ہیں، پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، مضبوط فوج مضبوط ملک کی ضامن ہے۔انہوں نے کہاکہ کرپشن تقسیم اور تشدد کا راستہ تمام جماعتوں نے اختیار کیا، سیاستدان ملک کو بحران سے نکالنے میں کردارادا کریں۔واضح رہے کہ سینیٹر عبدالقادر نے آزاد حیثیت میں سینیٹ انتخاب جیتنے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

لمبی زندگی اور طویل اقتدار کا فارمولہ

ہندوستان پہنچ کرانگریز کے پاس دو آپشن تھے‘ یہ چالیس کروڑ لوگوں کو انگریزی سکھاتے‘ لوگوں کی زبان میںلوگوں سے کمیونی کیشن کرتے اور آقا اور غلام کا فرق مٹ جاتا یا پھر انگریز ہندوستانی زبان سیکھ لیتے‘ یہ مقامی لوگوں سے مقامی زبان میں گفتگو کرتے‘ دوسرا آپشن آسان تھا‘ انگریزوں نے مقامی زبان سیکھنے کا فیصلہ کیا‘ فیصلہ ....مزید پڑھئے‎