لاہور (این این آئی) سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی سمیت دیگر اہم شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کر دیا جس پر چویدری شجاعت حسین،چوہدری محمد سرور،چوہدری وجاہت حسین اور چوہدری شافع حسین نے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا،چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ایک جمہوری اور محب وطن پارٹی ہے سب کے ساتھ ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں ملکر ملک کو مشکلات سے نکالنا ہوگا۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت،چیف آرگنائزر چوہدری سرور پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین سے ممتاز قبائلی رہنما عزت مہمندولی محمد خان سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی،راوالپنڈی سے چوہدری خالد محمود نے ملاقات کی اور ان ہر اعتماد کا اظہار کیا۔اسی طرح سیالکوٹ سے سلیم بریار،ان کے بیٹے احسزن سلیم بریار عنصر بریار اور پی ٹی آئی کے پی پی 31سے ٹکٹ ہولڈر شاہنواز نے پارٹی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس میں مسلم لیگ (ق) میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نیپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کیا اور کہا کہ سب کو یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی،پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا سلسلہ جاری رہے گاہماری پارٹی آئندہ انتخابات میں مکمل طور پر حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جب حکومت بنی تو میرے بیٹے سالک حسین کو وزیر بنایا گیاخود غرضی اور انا سب سے بری چیز ہوتی ہے،نو مئی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،پاک وطن کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،جمہوریت کی صورت میں لوگوں کو ایک اچھا موقع مل رہا ہے، جس شخص میں تکبر آ جائے وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، میں تکبر کی علامت ہے، کسی شخص میں انا نہیں آنی چاہئے۔
شجاعت حسین نے کہا کہ اللہ نے ہمیں موقع دیا تو پاکستان کو اپنی بھرپور صلاحیتوں سے حل کریں گے،عوام سے کوئی جھوٹا وعدہ نہیں کرے گے جو پورا نہ کر سکیں،میں اپنے بچوں کو بھی تکبر سے بچنے کا کہتا ہو،پاک فوج کے حوالے سے جو بات کی گئی اب اس سے آگے کیا ہو سکتا ہے جونو مئی کو ہوا۔ہم پارٹی کے آئین میں کچھ ترامیم کر رہے ہیں،ہماری پارٹی کا آئین صرف چار یا پانچ صفحات پر مشتمل ہو گا،عدل انصاف ہماری پارٹی کی اولین ترجیح ہو گی۔
چیف آرگنائزر چوہدری سرور نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین کی قیادت میں کثیر تعداد میں لوگ شامل ہو رہے ہیں، مسلم لیگ صرف پنجاب کی پارٹی نہیں، 9 مئی کو افواج پاکستان کے ساتھ یک جہتی کے لئے پورے ملک میں ریلیاں نکالیں، اگلے الیکشن میں (ق) لیگ ملک کی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی، ان لوگوں کی شمولیت سے کے پی کے میں مسلم لیگ مضبوط ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں مس مینجمنٹ کی وجہ سے ساڑھے سات ارب میں چند ایک واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے گئے،ہم نے ساڑھے چار ارب کے بجٹ سے 1300 واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے گئے۔
9 مئی کو قانون توڑنے والوں کوکیفرکردار تک پہنچایا جائے جبکہ بے گناہ افراد کے خلاف ایکشن نہ لیا جائے، ہم اپنی پارٹی کو مکمل جمہوری بنیادوں پر اور یورپ کی طرز پر استوار کریں گے، ہماری پارتی صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر سمیت تمام ایریاز میں منشور دے گی، ہم اپنی تنظیم میں باقاعدہ پور شیڈو کبنٹ بنائیں گے تاکہ منصوبوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے، آج سلیم بریار بھی ہماری جماعت میں شامل ہوگئے،ان کے بیٹے احسن سلیم بریار نے پی ٹی آئی کے مشکل وقت میں سیٹ نکالی تھی،ہماری جماعت نے پہلی بار کسی خاتون کو لائرز فورم کا صدر بنایا ہے،ہماری جماعت میں تمام پارٹیوں سے لوگ شامل یو رہے ہں ں،سیاست کو دل برداشتہ ہو کر چھوڑنے والے لوگ واپس سیاست کو جوائن کر رہے ہیں،
مقبولیت اور قبولیت کا معاملہ تو چالیس سال چل رہا ہے، ہم اقتدار کے لئے سیاست میں نہیں ائے بلکہ ملکی معاملات کو ٹھیک کرنے کے لئے آئے ہیں،چوہدری شجاعت کہتے ہیں کہ ہم ہر پارتی کے ساتھ بات کرنے کو تیار یے،معیشت کا مسئلہ بہت اہم ہے، ہم ان تمام کو حل کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہم نے جب سے پارٹی کو ری۔لانچ کیا ہے ہزاروں لوگ شریک ہو چکے ہیں،ہم مختلف شعبہ جات کے ماہرین کو ڈھونڈ کر پارٹی میں شامل کروا رہے ہیں۔ اس موقع پر عائشہ گلالئی کا کہناتھاکہ پاکستان کے بیٹوں جنہوں نے پاکستان کے لئے قربانیاں پیش کیں ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔
پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور اس قلعے کی محافظ پاکستانی فوج ہے،2017میں عائشہ گلالئی کو معلوم تھا کہ ہواؤں کا رخ کہاں ہے اس کے باوجود قوم کو وہ باتیں بتائیں جو آج سچ ثابت ہو رہی ہیں، ہم پی ٹی آئی میں کسی شخصیت کے لئے نہیں ایک ویژن کے تحت آئے،آج پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر رہی ہوں۔ ان کاکہناتھاکہ یہ وہ جماعت ہے جو بانی پاکستان قائد اعظم کی جماعت ہے یہ قائد اعظم کی امانت کی حفاظت اور قدر کرنے والی جماعت ہے چوہدری شجاعت ایک تجربہ کا سیاست دان ہے انہوں نے اپنی ذات کے لئے کبھی پاکستان کہ سلامتی کو خطرے میں نہیں ڈالا۔ان سے متاثر ہو کر ان کی شاگردی اختیار کر رہی ہوں۔
وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھے کے باوجود ان پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں لگا،چوہدری سرور نے دنیا میں پاکستان کا سر بلند کیا،حقیقی جمہوریت صرف پاکستان مسلم لیگ میں نظر آئے گی،ہمارا منشور پاکستان میں بہتری لانا اور پاکستان کے عوام کے مسائل کو ختم کرنا ہے،9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں،9مئی کے واقعات پاکستان کا 9-11 تھا،یہ وہ واقعات ہیں جن کا ڈاکٹر اسرار احمد کئی سال پہلے بتا چکے تھے،فارن فنڈنگ کا نتیجہ پاکستان کے سامنے آ گیا،پی ٹی آئی کے وہ لیڈر جو پارٹی چھوڑ رہے ہیں انہیں سلام پیش کرتی ہوں،انہیں دعوت دیتی ہوں کہ آئیں پاکستان مسلم لیگ کا حصہ بنیں اور ملک کو آگے لے کر چلیں۔
چوہدری شافع حسین نے اپنی گفتگو میں کہا کہ عائشہ گلالئی پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہو گئی ہیں، پیپلز پارٹی سے عزت خان محمد، وکی محمد خان پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہو گئے ہیں۔ہم انہیں پارٹی میں ویلکم کہتے ہیں۔چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں ہم رواداری کی سیاست کو اگے لے کر جائیں گے کے پی میں 10 سال پی ٹی آئی کی حکومت رہی مگر نہ وہاں کوئی اسپتال بنا اور نہ پولیس ریفارمز ہوئیں،پی ٹی ائی کی حکومت نے بی آر ٹی کا ناکام منصوبہ بنایا اور اربوں روپے کی کرپشن کی۔کے پی کے اور بلوچستان بھی پاکستان کا حصہ ہے ان کے حوالے سے بھی بات ہونی چاہیے۔