جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کراچی میں متعدد افراد کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کا یونٹ انچارج گرفتار

datetime 25  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے کورنگی سے ایم کیو ایم لندن کے کارکن کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم ایم کیو ایم لندن کورنگی سیکٹر کا مفرور سابق یونٹ انچارج ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے اعلامیے کے مطابق گرفتار ملزم وصی احمد خان عرف کاشف کو کورنگی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیاکہ اسے سیکٹر انچارج رئیس عرف مما کی طرف سے ہدایت ملتی تھی جس کے مطابق کارروائیاں کرتا تھا۔ملزم 2009 سے لیکر 2014 تک یونٹ 74 کا انچارج رہا ، سال 2010 میں سی ٹی ڈی کے اہلکار دانش پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قتل کرنے کی نیت سے فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگیا تھا۔سال 2012 میں جلیبی چوک کورنگی میں ایم کیو ایم حقیقی کے دو لڑکوں کو ساتھیوں کے ہمراہ قتل کیا ، سال 2013 میں اے ایس آئی حاجی ندیم کو سی ایریا کورنگی میں ساتھیوں کے ہمراہ قتل کیا۔سال 2013 میں لانڈھی یونٹ 80 کے ساتھ نیوی کی دیوار کے ساتھ ایم کیو ایم حقیقی کے کئی لوگوں کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قتل کیا ، سال 2013 میں کربلا گرائونڈ لانڈھی میں ساتھیوں کے ہمراہ دو لڑکوں کو قتل کیا ، سال 2013 میں اہلکار ندیم قادری کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے اہلکار شدید زخمی اس کا بھتیجا ہلاک ہوگیا۔سال 2014 میں ابراہیم حیدری کے علاقے میں پولیس موبائل پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کی جس سے دو پولیس اہلکار شہید ہوئے ، ملزم اس سے قبل بھی قتل ، ہینڈ گرنیڈ و دیگر مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔ملزم کیخلاف سال 2014 قائد آباد تھانے میں مقدمہ 4/5 ایکسپلوزو ایکٹ اور R/W 7ATA 1997 درج ہے جبکہ اسی تھانے میں دوسرا مقدمہ سندھ آرمز ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ۔

سال 2014 میں ہی گلشن اقبال تھانے میں قتل اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ملزم سے اس کے ساتھیوں کے بارے میں ، موجودہ متحدہ قومی موومنٹ لندن کے سیٹ اپ کے متعلق مزید تفتیش جاری ہے ، ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…