ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکہ

datetime 24  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرانشاہ (این این آئی)شمالی وزیرستان کے علاقے دتا خیل میں خودکش حملے کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار اور ایک شہری شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتا خیل میں خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی سکیورٹی اہلکاروں کے پاس اڑادی۔خودکش حملے کے نتیجے میں دو سکیورٹی فورسز کے اہلکار کے علاوہ پولیس کانسٹیبل حکیم جان اور ایک شہری شہید ہوگئے۔دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ اعظم میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران 6دہشت گرد مارے گئے جن سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہواآئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے آپریشن بھی کیا گیا جب کہ مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…