جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

سابق وزیر کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان

datetime 19  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف خیبر پختون خوا کے سابق صوبائی وزیر اقبال وزیر نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔اس بات کا اعلان پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق صوبائی وزیر اقبال وزیر نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے مجھے صوبائی وزیرِ ریلیف بنایا تھا، آج کسی دبائو کے بغیر پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔سابق صوبائی وزیر کے پی کے اقبال وزیر نے کہا کہ ہر موقع پر پارٹی سے وفاداری کا ثبوت دیا، 9 مئی کو دلخراش واقعات پیش آئے، آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان دوستوں سے مشاورت کے بعد کروں گا۔انہوں نے کہا کہ جب پارٹی میں فارورڈ بلاک کی کوشش ہوئی تو پارٹی کا ساتھ دیا، ملک سے وفاداری سیاست سے بالاتر ہے، عمران خان کی حفاظت کے لیے خود بنی گالہ اور زمان پارک گیا، ہمیشہ پارٹی قیادت سے وفاداری کا ثبوت دیا۔اقبال وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے دستبردار ہوتا ہوں، ملک کی سلامتی سے متصادم پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں، پارٹی قیادت کی ہدایت پر ہمیشہ عمل کیا۔سابق وزیرِ خیبر پختون خوا نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں مجھے اربوں کی آفر ہوئی لیکن اسے ٹھکرا دیا تھا۔واضح رہے کہ اقبال وزیر عام انتخابات میں حلقہ پی کے 111 شمالی وزیرستان 1 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کے پی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…